ہنگو عوامی نیشنل پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کا مرحلہ مکمل،سابق ایم این اے پیر حیدر علی شاہ ضلعی صدرمنتخب

ہنگو عوامی نیشنل پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کا مرحلہ مکمل،سابق ایم این اے پیر ...

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو عوامی نیشنل پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کا مرحلہ مکمل۔سابق ایم این اے پیر حیدر علی شاہ ضلعی صدر جبکہ سید ابن علی جنرل سیکرٹری منتخب ۔پارٹی انتخابات اے این پی کے صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئر مین حسین علی شاہ اور سیکرٹری شگفتہ ملک کے زیر سر پرستی منعقد کئے گئے۔عوامی نیشنل پارٹی جمہوری اقدار پر مبنی سیاست کے حامی جماعت ہے ۔پختونوں کے حقوق کے حصول کے لیے سیاسی جدو جہد جاری رکھیں گے۔شگفتہ ملک کا کارکنان سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو میں عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن زیر سر پرستی پارٹی الیکشن کمیشن کے چیئر مین سید حسین علی اور صوبائی سیکرٹری برائے پارٹی الیکشن شگفتہ ملک ،ضلعی ارگنائزر اصغرمنعقد ہوئے ۔الیکشن میں ضلع بھر سے پارٹی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔انتخابی ووٹنگ کے عمل کے نتیجے میں سابق ایم این اے ہنگو پیر حیدر علی شاہ 58ووٹ لے کر ضلع صدر منتخب کئے گئے ۔جبکہ ہدایت الرحمان نے 8ووٹ حاصل کی ۔دیگر کابینہ جو کہ بلا مقابلہ منتخب ہوئی اُن میں سنیئر نائب صدر عبد السحر خان ،نائب صدر اول واجد گل افریدی،دوئم عسکر علی،سوئم محمد شفیق ،جنرل سیکرٹری سید ابن علی ،ڈپٹی محمد حنیف ،جوانٹ سیکرٹری اول امتیاز الدین ،دوئم نعمت علی اورکزئی ،سیکرٹری اطلاعات حاتم ،ثقافت شاہ فہد بنگش ،مالیات عبد النعمان ،اقلیتی امور کے لئے امیر چند جبکہ شعبہ خواتین کے لئے نائب صدر بیگم عسکر علی،جوائنٹ وحیدہ بیگم شامل ہیں۔انتخابی عمل کی تکمیل کے بعد صوبائی رہنماؤں شگفتہ ملک اور حسین علی شاہ نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی اصولی موقف پر چل کر جمہوری طرز سیاست کو پروان چڑھانے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قائدین نے پختونوں کے حقوق کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کر کے شہادتیں نوش کیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو تین سال میں محض سبز باغات ہی دیکھا سکی۔اور ہر سالانہ بجٹ کا 88فیصد ترقیاتی بجٹ صوبائی حکومت کی نا اہلی کے باعث لیپس ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کوترجیحات دینے والوں نے دونوں شعبوں کو سب سے کم فنڈز جاری کئے جبکہ اے این پی کے دور اقتدار میں صوبے کے 14یونیورسٹیاں اور 214ڈگری کالجز تعمیر کرانے کے ساتھ ساتھ گیس فراہمی کو یقینی بنایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی متاثرین کاپارٹی وابستگی سے بالاتر کھڑا احتساب ہونا چاہیئے۔موجودہ اراکین اسبلی کی سیاست کا مقصد عوامی مفادات سے بالاتر صرف ٹھیکدارانہ سیاست تک محدود ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی باچا خان کے عدم تشدد کی پالیسی پر گامزن رہ کر پختون قوم کے حقوق اور پائیدار امن سمیت ملک اور قوم کی ترقی کی مثبت سیاسی جدوجہد کا مشن جاری رکھی گی ۔انہوں نے نو منتخب کابینہ پر زور دیا کہ پارٹی کے مخلص نظریاتی ارکان کے تحفظات دور کر کے ان کو منانے پر خصوصی توجہ دیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...