پاکستان زندہ بادکا نعرہ لگانے والوں کو قبول نہ کرنا المیہ ہے: فاروق ستار

پاکستان زندہ بادکا نعرہ لگانے والوں کو قبول نہ کرنا المیہ ہے: فاروق ستار

ٍٍحیدرآباد(بیورو رپورٹ ) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ قائداعظم کے اصولوں پرقائم ودائم ہے، پاکستان کوحقیقی معنوں میں قائداعظم کا پاکستان بنانے کی عملی جدوجہدکررہی ہے۔ پاکستان زندہ بادکانعرہ لگانے والوں کوقبول نہ کرناسب سے بڑاالمیہ ہے ہم محب وطن ہیں ہمیں بھی برابرکاپاکستانی تسلیم کیا جائے،ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں جمہوریت کے ثمرات عام لوگ تک پہنچیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام ترمنفی پروپگنڈوں،میڈیاٹرائل ،جھوٹے مقدمات اورظلم و جبر کے باوجودایم کیوایم کاایک ووٹ بھی ادھرسے ادَھرنہیں ہواآج بھی ایم کیو ایم مضبوط اور مستحکم عوامی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام کے دلوں میں ہے،عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہماری صفوں میں مکمل نظم وضبط ہے اورہم تمامترمشکلات اورپریشانیوں کے باوجودان کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصرکے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے اورمجرموں کو کیفر کردارتک پہنچایاجائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سینئر ڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان ،رکن رابطہ کمیٹی خواجہ اظہار الحسن اوردیگرذمہ داران کے ہمراہ حیدرآبادکے دورے کے موقع پرپریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ ڈاکٹرمحمد فاروق ستارنے کہاکہ اے پی ایم ایس او اورایم کیوایم کے قیام کامقصدجائزحقوق کاحصول تھا، سندھ کے سندھی ہمارے بھائی ہیں ہم انہیں ساتھ لیکرچلناچاہتے ہیں، سندھی بھائیوں سے کہوں گاکہ وہ وڈیروں کے چنگل سے باہرنکلیں ،اب وقت آگیاہے کہ سندھی نوجوانوں کوفیصلہ کرناہوگاکہ جاگیردارانہ سیاست سے اپنی جان چھڑائیں اورغریب ومتوسطہ کی جماعت ایم کیوایم کے ہاتھ مضبوط کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایساپاکستان چاہتے ہیں جہاں جمہوریت کے ثمرات عام لوگ تک پہنچیں ایسا تب ہی ممکن ہوگاجب ایوانوں میں غریب ومتوسطہ کے لوگ منتخب ہوکرپہنچیں گے عوام کے مسائل وہی لوگ حل کرسکتے ہیں جوخودان مسائل کی چکی میں پسے ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت اس وقت ہی مضبوط ہوگی جب جمہوریت کا براہ راست رابطہ عوام سے ہوگا،بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہیں تاہم 7،8 سال بعد آنے والابلدیاتی نظام بے اختیارہے جس سے جمہوریت کونقصان پہنچ رہاہے اورعوام کے مسائل میں روزبہ روز اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصرکوکیفرکردارتک پہنچایاجائے،دہشت گردی کے خلاف ایکش کے ساتھ عوام کے بنیادی مسائل کاحل بھی ضروری ہے ،آپریشن کے ساتھ ساتھ اسلام آباد سے معاشی پیکج آناچاہئے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ پاکستان کے آئینی ڈھانچے میں سب کاحق ہے ،ہماراڈومیسائل کی حیثیت دوسروں کے ڈومیسائل کی حیثیت کے برابرہونا چاہئے ،ہم ایم کیوایم کے کارکنان کے لئے نہیں بلکہ شہری حلقوں کے نوجوانوں کے لئے نوکریاں اور حق مانگ رہے ہیں،سندھ کے شہری علاقے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں پاکستان کے آئینی ڈھانچے میں سب کا برابر کا حق سمجھتے ہیں لہٰذاہمارے حق کوتسلیم کرتے ہوئے کراچی ،حیدرآباد،میرپور خاص ، نواب شاہ ، سکھر سمیت سندھ کے تمام شہری علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہوناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ واحدجماعت ہے جس نے پہلے دن سے موروثی سیاست کومنسوخ کیا اور غریب ومتوسطہ طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑے لکھے باصلاحیت لوگوں کوملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو شک کی نگاہ نہ دیکھاجائے بلکہ ہمیں بھی برابرکاپاکستانی تسلیم کرتے ہوئے حق دیاجائے۔جذبے اورلگن سے کام کرینگے توپارٹی کو منظم کرسکتے ہیں، متحدہ قومی موومنٹ کسی صورت بھی مہاجروں کوبے آبرواوربے عزت نہیں ہونے دے گی ،عوام کویقین دلاتے ہیں کہ ہماری صفوں میں نظم وضبط برقرار ہے ۔پریس کانفرنس سے رکن رابطہ کمیٹی خواجہ اظہارالحسن نے خطاب میں کہاکہ حیدرآبادکوکوئی لاوارث نہ سمجھے یہاں کے عوام ایم کیوایم کے ساتھ ہیں،یہ شہرکسی مصنوعی پارٹی کوپلیٹ میں رکھ کرنہیں ملے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دفاترسے سامان مال غنیمت سمجھ کرسندھ حکومت گھروں کولے جارہی ہے کل اگریہ سامان کوئی غلط استعمال ہواتوذمہ داربھی سندھ حکومت ہوگی۔انہوں نے حیدرآبادکے عوام کوان کی ثابت قدمی پرخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ ہم پرمشکلات ضرورہیں لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں اورعوام کاہم پراعتمادہے ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...