فیصل آباد، باپ کی 12سالہ سوتیلی بیٹی سے شادی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

فیصل آباد، باپ کی 12سالہ سوتیلی بیٹی سے شادی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زمین پھٹی نہ آسماں، سوتیلے باپ کی 12 سالہ سوتیلی بیٹی کیساتھ زیادتی کی کوشش کامیاب نہ ہوئی تو زبردستی نکاح پڑھانے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے 12 سالہ بیٹی کنزہ کو بازیاب کر اکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کے بعد بیوی ریحانہ کوثر نے شوہر شعیب کی خوب دھلائی کی جبکہ کنزہ نے بھی اپنے سوتیلے باپ کو تھپڑ رسید کئے، عدالت نے ملزم کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد میں پولیس نے 12 سالہ سوتیلی بیٹی سے 41 سالہ سوتیلے باپ کی شادی کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ شعیب نامی ملزم نے وزیر آباد کی ریحانہ کوثر کے ساتھ تیسری شادی کی جبکہ ریحانہ کوثر کی یہ دوسری شادی تھی اور پہلے خاوند سے اس کی ایک 12 سالہ بیٹی کنزہ بھی ہے۔ شعیب اور ریحانہ کوثر شادی کے بعد وزیر آباد سے آ کر فیصل آباد میں اسلام نگر میں رہائش پذیر تھے ۔ شعیب نے اپنی سوتیلی بیٹی 12 سالہ کنزہ کے ساتھ چند روز قبل بداخلاقی کی کوشش کی لیکن مزاحمت پر اس سے کہا کہ وہ اس کیساتھ نکاح کرنا چاہتا ہے اور چند دن بعد ہی زبردستی نکاح کی تیاری بھی کر لی تاہم اسی دوران کنزہ کی والدہ یعنی شعیب کی تیسری بیوی ریحانہ کوثر نے پولیس کو آگاہ کر دیا جس نے چھاپہ مار کر بچی کو بازیاب کر کے ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے شعیب کو گرفتار کر نے کے بعد عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے تھانہ سول لائن پولیس کو کارروائی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...