جماعت اسلامی نے رویہ درست نہ کیا تو احتجاجی تحریک چلائینگے ،اے این پی

جماعت اسلامی نے رویہ درست نہ کیا تو احتجاجی تحریک چلائینگے ،اے این پی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جندول(نمائندہ پاکستان ) سابق ایم پی اے و ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی حاجی بہادر خان نے کہا ہے کہ اگر جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی اور بلدیاتی ناظمین نے دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ رویہ بہتر نہ کیا تو عید کے بعد تحریک کا آغاز کرینگے اپنے رہائش گاہ پر میڈیاں کے نمائندوں سے گفتگوں کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں اور ہینڈ پمپ و دیگر سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کے سامان کی تقسیم میں ممبران اسمبلی اور ناظمین اپنے چہیتوں کو نواز رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی و ناظمین نے اپنے اختیارات ارکان و امراء کے حوالہ کر دیئے گئے ہیں اور وہ جس طرح چاہے اس کا استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بار بار احتجاج اور شکایات کے باوجود صوبائی حکومت نے جاری اقرباء پروری پر خاموشی اختیار کر رکھی ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے غلط پالیسیوں کی بدولت ممبر صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری کے بھائی اور بھانجوں نے جماعت اسلامی سے راہیں جدا کر کے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہیں ان کی حوصلہ افزائی اور کئی دیگر افراد کے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کیلئے عید الاضحی کے بعد مرکزی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک اور دیگر صوبائی رہنماء دیر لوئر کا دورہ کرینگے اور علاقہ کے عوام سے جاری نارواء سلوک اور اوقرباء پروری کے بارے میں لائحہ عمل طے کرینگے انہوں نے کہا کہ اب لوئر دیر کے معاملات پر یہاں نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں بحث مباحثہ ہوگا ۔