حافظ آباد، جانوروں سے بھرا ٹرک اُلٹ گیا، ڈرائیور اور بیوپاری جاں بحق

حافظ آباد، جانوروں سے بھرا ٹرک اُلٹ گیا، ڈرائیور اور بیوپاری جاں بحق

حافظ آباد (آئی این پی)حافظ آباد کی تحصیل سکھیکی میں جانوروں سے بھراٹرک الٹنے کے باعث بیوپاری سمیت دوافراد جاں بحق اورتین زخمی ہو گئے‘ حادثے میں پانچ مویشی ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔ موٹروے پرکوٹ مومن سے لاہورمویشیوں کو منڈی میں لیکر جارہے تھے کہ اچانکہ مویشیوں سے بھرا ٹرک ڈرائیورسے بے قابو ہوکرالٹ گیا۔حادثے کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور اوربیوپاری موقع پرجاں بحق ہو گئے جبکہ تین بیوپاری زخمی ہوگئے۔ٹرک الٹنے کے باعث پانچ مویشی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نیلاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیاہے۔پولیس نے ٹرک کوتحویل میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ٹرک حادثہ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...