ضلعی نائب ناظم مردان اسد کشمیری کا یوسی بخشالی ،گجرات وکٹہ خٹ کا دورہ

ضلعی نائب ناظم مردان اسد کشمیری کا یوسی بخشالی ،گجرات وکٹہ خٹ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بخشالی ( نمائندہ پاکستان ) ضلعی نائب ناظم مردان اسد کشمیری کا یوسی بخشالی ،گجرات اور کٹہ خٹ کا دورہ، پارٹی رہنماؤں سے ملاقات، عوامی مسائل اور پارٹی امور پر گفتگو، تفصیلات کے مطابق ضلعی نائب ناظم و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اسد کشمیری نے ، بخشالی ،گجرات کٹہ خٹ و مضافاتی علاقوں کا دورہ کیا اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، اس موقع پر پی کے 30 کے جنرل سکرٹری ذولفقار علی بھٹو،ملک خورشید،شیر زمان بھی انکے ہمراہ تھے، ڈسٹرکٹ ممبر ملک جہانزیب کی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پی پی پی غریبوں،بے کسوں اور پسے ہوئے طبقات کی جماعت ہے ، اس پارٹی میں غریب اور امیر کا کوئی فرق نہیں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا.جبکہ دوسری سیاسی پارٹیوں میں امراء ،جاگیر داروں.نوابوں اور خان و خوانین کو ترجیح دی جاتی ہے اورفیصلے مخصوص افراد کی ذاتی پسند ناپسند اور من مانیوں کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کارکنان کو انکا کھویا ہوا مقام واپس دلوانا اور غیر متحرک ناراض کارکنان کے تحفظات کو دور کرکے انہیں دوبارہ متحرک کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں، پارٹی کارکنان پی پی پی کا اثاثہ ہیں، پی پی پی واحد جمہوری پارٹی ہے جس میں تمام پارٹی فیصلے کارکنان خود کرتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولی سیاست کی اور ہماری شہید قیادت نے ملک کے دفاع و استحکام اور جمہوریت کیلئے اپنی جانوں تک کا نذرانہ دیئے۔