عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے ،بخت بیدار

عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے ،بخت بیدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکدرہ(نمایندہ پاکستان)دیر لوئرسے منتخب ایم پی اے اور قومی وطن پارٹی کے رہنماء بخت بیدارخان نے کہاہے کہ علاقے کے عوام کی مزید حلق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔ کرنل شیر انٹرچینج سے چکدرہ تک چکدرہ ایکسپریس وے کااعلان ہوا تھا مگراب اسے سوات ایکسپریس وے کانام دیاجارہاہے جوکہ مناسب نہیں ہے۔گزشتہ روزچکدرہ کے سہصدہ گاؤں میں پارٹی کے شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تشویش ظاہرکی کہ دیر لوئرمیں40کلومیٹرآگے علاقہ کوسوئی گیس فراہم کی گئی ہے مگرسیاسی بدنیتی کی بنیادپر تحصیل آدینزئی کے عوام کواس سہولت سے محروم رکھاگیاہے۔ایم پی اے بخت بیدارنے وزیراعظم کے مشیرامیرمقام کی جانب سے چکدرہ مین سوئی گیس منصوبے کی افتتاح کو ڈھونگ قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ افتتاح تووہ مشرف دورمیں بھی بحیثیت وفاقی وزیرکرچکے تھے جوبعد میں ڈرامہ ثابت ہواتھا۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایک مہینے میں سوئی گیس منصوبے پرکام کاآغازنہیں ہواتو آدینزئی کے عوام سڑکوں پر نکلیں گے۔ اس سے قبل سہصدہ کے سیاسی اور کاروباری شخصیات الحاج سعید خان،کسان کونسلر شاہ خالد خان،اسفندیاراستاد،نصیرمحمد،سرورخان اور گل زرین نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی مین شمولیت کااعلان کیاجبکہ پارٹی کے ڈویژنل چیئرمین مرزاباچا،ضلعی چیئرمین امان اللہ خان،ضلعی کونسلرتازہ خان،ڈاکٹرمحمدرحیم اور حق نوازخان نے بھی اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے علاقائی مسائل کی نشاندہی کی۔