مولانا مفتی خان محمد پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ فعل ہے ،مولانا مخلص

مولانا مفتی خان محمد پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ فعل ہے ،مولانا مخلص

صوابی( بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق ایم این اے مولانا خلیل احمد مخلص اور صوبائی سیکرٹری جنرل حاجی نجیم خان ایڈوکیٹ نے لکی مروت میں جے یو آئی ن کے صوبائی نائب امیر مولانا مفتی محمد خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے جے یو آئی ن کو اس کے مشن سے نہیں روکا جاسکتا ہے حکومت اس سلسلے میں فوری طور پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے اس حملے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے انہوں نے کہا کہ مولانا مفتی محمد خان کا اپنے ضلع لکی مروت کے لئے جماعتی اور عوامی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان کو اس خدمات اور مشن سے کوئی بھی نہیں روک سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نظریاتی اس صوبے کی منظم قوت ہے جو ملک میں اسلام کی سر بلندی اور نفاذ شریعت کے نفاذ کے لئے عملی کر دار ادا کر رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...