چارسدہ ،شہری کو گن پوائنٹ پر گھر سے اغواء کرلیا گیا

چارسدہ ،شہری کو گن پوائنٹ پر گھر سے اغواء کرلیا گیا

چارسدہ (بیورو رپورٹ) چارسدہ میں تین اغواء کاروں نے گھر پر دھاوا بول کر شہری کو گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا ۔ پولیس نے اغواء کاروں کے ایکشن کا بھر پور ریکشن دکھا کر مغوی کو چند گھنٹے کے اندر بازیاب کر ایا ۔ اغواء کاروں سے 2راکٹ گولے ، ایک کلاشنکوف ، پانچ پستول ، ایک بندوق اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد ۔ ایک اغواء کار گرفتار ۔ دو اغوا ء کار فرار ہونے میں کامیاب ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ چارسدہ کے ایس ایچ او عمرا ن خان نے ہنگامی پریس کانفرنس میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز مدعی فہیم ولد جان علی اور ان کی والدہ مسماۃ ہاجرہ نے اطلاع دی کہ تین اغواء کار قاسم ، شاعر اللہ اور راشد نے ان گھر پر دھاوا بول کر گن پوائنٹ پر ان کے بیٹے نعمان کو اغواء کیا ۔ ڈی پی او چارسد ہ سہیل خالد نے واقعہ کا نوٹس لیکر ڈی ایس پی نذیر خان کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی اور چارسدہ پولیس نے فوری کاروائی کر تے ہوئے مغوی فہیم کو اغواء کاروں کے چنگل سے بہ حفاظت بازیاب کرکے ایک اغواء کار شاعر اللہ کو گرفتا ر کیا جبکہ دو اغواء کار راشد اور قاسم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کے گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے اغوا ء میں استعمال ہونے والی وی ایکس کار موٹر کار بھی تحویل میں لی ہے جبکہ اغواء کاروں سے 2راکٹ گولے ، ایک کلاشنکوف ، پانچ پستول اور ایک بندوق بھی برآمد کر لی ہے ۔ پولیس نے اغوا ء کاروں کے خلاف 365کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر