شیر گڑھ ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم فرار

شیر گڑھ ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم فرار

شیر گڑھ(نامہ نگار)شیرگڑھ چیک پوسٹ پر ایکسائز اہلکاروں نے دس کلوگرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ایکسائز اہلکاروں نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لی جبکہ ملزم فرار ہوگیا شیر گڑھ تھانہ میں ملزم کے خلاف پرچہ درج کیا گیا تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام ایکسائز اہلکاروں کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ شام کے وقت سوزوکی پک اپ میں کسی بھی وقت چرس کی بڑی مقدار ما لاکنڈ کی طرف سمگل ہو رہی ہیں ایکسائز اہلکاروں نے معمول کے مطابق ناکہ بندی کی تھی کہ اس دوران مردان کی جانب سے آنیوالی سوزوکی پک اپ نمبرایل ای ایس1601 کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے تھو ڑی دور لے کر روکا اور گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا تلاشی لینے پر گاڑی کی سی این جی ٹینکی سے دس کلوگرام چرس بر آمد کرکے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا تھنہ شیر گڑھ میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا

مزید : پشاورصفحہ آخر