ڈیرہ ،اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والا گرفتار ،اسلحہ برآمد

ڈیرہ ،اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والا گرفتار ،اسلحہ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)درابن پولیس کا علاقہ تلوکر میں اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر اس کے والد کے گھر پر چھاپہ ،ناجائز اسلحہ برآمد کرکے والد کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق درابن پولیس نے علاقہ تلوکر میں اشتہاری ملزم نجیب اللہ کو پناہ دینے پر اس کے والد نوشیر کو گرفتارکرلیا پولیس نے اس موقع پر دو پستول تیس بور اور 27کارتوس بھی برآمد کرلئے پولیس نے علاقہ تلوکر میں دل جان سے ایک رائفل 7mmاور 26کارتوس جبکہ فیاض سے ایک بندوق بارہ بور اور 29کارتوس بھی برآمد کرلئے پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...