چارسدہ ،رہزنوں کی لوٹ مار اور فائرنگ سے فوجی جوان زخمی

چارسدہ ،رہزنوں کی لوٹ مار اور فائرنگ سے فوجی جوان زخمی

چارسدہ (بیورو رپورٹ) غنی خان روڈ پر رہزنوں نے سرحدوں کے محافظوں کو لوٹ لیا ۔ دیدہ دلیر رہزنوں کی فائرنگ سے ایک فوجی جوان زحمی ۔رہزن دو فوجیوں سے 31ہزار نقدی ، موبائل سیٹ ، سروس کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات لیکر چلتے بنے ۔غنی خان روڈ ، انٹر چینج ایریا اور ڈھب بانڈہ روڈ رہزنوں کیلئے جنت نظیر علاقہ بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے پا ک آرمی کے جوانوں واسع اللہ ولد سہد اللہ اور لطیف اللہ ولد عبداللہ جان نے بتایا کہ گزشتہ رات وہ عید کی خوشیاں منانے کیلئے کھاریا ں سے چارسدہ انٹر چینج پہنچے جہاں موٹر سائیکل کے ذریعے گھر روانہ ہوئے کہ رات 9بجے کے قریب غنی خان روڈ پر ڈھب بانڈہ کی طرف سے تین مسلح رہزنوں نے گن پوائنٹ پر روک کر دونوں سے مجموعی طور پر 31ہزار روپے نقدی ، دو موبائل سیٹ ، سر وس کارڈ اور دیگر کاعذات چھین لئے ۔ انہوں نے کہاکہ اس دوران رہزنوں نے ان پر فائرنگ کی جس سے ایک ساتھی لطیف اللہ زحمی ہو گئے جن کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔انہوں نے آئی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ رہزنوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور عید کے آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے جائیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ یا د رہے کہ غنی خان روڈ ، موٹر وے انٹر چینج کے قریبی علاقوں اور ڈھب بانڈہ روڈ رہزنوں کیلئے جنت نظیر علاقہ بن چکا ہے جہاں آئے روز اس قسم کے نا خوشگوار واقعات ہو رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...