اے این پی پختون قوم کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے،مشتاق عمرزئی
چارسدہ (بیورو رپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء مشتاق خان عمر زئی نے کہا ہے کہ اے این پی پختون قوم کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ اے این پی اس خطے کی سیاسی وارث ہے جو ہر مشکل گھڑی میں پختون قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ۔ اے این پی نے دہشت گردی کے جنگ میں قربانیوں کی لا زوال تاریخ رقم کی ہے جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی ۔ وہ عمر زئی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ مشتاق عمر زئی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اسفندیار ولی خان کی قیادت میں پختونوں کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں اور جاری دہشت گردی ختم کرنے کیلئے عملی جد و جہد کر رہے ہیں۔اے این پی اس خطے کی سیاسی وارث ہے جو ہر مشکل گھڑی میں پختون قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ۔ مشتاق عمر زئی نے کہاکہ 1988سے 1999تک بشیر خان عمر زئی کی قیادت میں پی کے 19میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے گئے ہیں مگر ا س کے بعد سیاست میں کاروباری لوگ داخل ہوئے تو علاقے میں ڈاکو اور چور وں نے ڈھیرے ڈال دئیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شکیل بشیر خان عمر زئی کی قیادت میں پی کے 19کو اے این پی کا گڑھ بنا کر دم لینگے ۔ کنونشن میں معاذ اللہ ، صابر باچا ، سردار باچا ، جان شیر ، سیرت شاہ ، حسین ، نوید اور دیگرنے بشیر خان عمر زئی اور اسفندیار ولی خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا