عوامی مسائل کا حل ممبران کی ذمہ داری ہے ،شمشیر علی خان

عوامی مسائل کا حل ممبران کی ذمہ داری ہے ،شمشیر علی خان

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) نیبرہوڈکونسل درگئی ملاکنڈکے ناظم شمشیرعلی خان حیدرخیل نے کہاہے کہ علاقے میں ترقیاتی کاموں اور دوسرے عوامی مسائل حل کرواناکونسل کے منتخب ممبران کی ذمہ داری ہے ۔تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کرینگے۔ اپنے اردگردکے ماحول پر کھڑی نظررکھیں تاکہ کوئی بھی شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نیبرہوڈکونسل درگئی ملاکنڈکے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کی صدارت پینل آف چئیرمین محمدنبی نے کی ۔اجلاس میں بشیراحمدخان ،ملک محمدآیاز،شیرنواب خٹک،جاویدخان ،سرانجام خان ،محمدعمر،معراج الحق،شاہدخان ،سمیت خواتین کونسلروں نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیاگیاکہ کانگووائیرس وائرس ایک وبائی شکل اختیارکی ہے جس کے روک تھام کیلئے ضروری ہے کہ جگہ جگہ میلہ مویشاں پر حفاظتی سپرے کابندوبست کیاجائیگا۔درگئی گاؤں میں جنازگاہ کے اراضی پر بعض مفاد پرست عناصرنے ناجائزقبضہ جماکررکھاہے جن سے ہر صورت میں اراضی واگزارکرنے کیلئے تمام ممبران اپنا کرداراداکرتی رہیگی ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ گاؤں کے قریب جوسٹیل ملز قائم ہورہے ہیں انکادھواں علاقہ مکینوں کیلئے انتہائی مضراور بیماریوں کاباعث بن رہاہے جسکی فوری روک تھام ضروری ہے ۔اسکے علاوہ مقامی طلباء کو درگئی ڈگری کالج میں داخلوں سے محروم طلباء کادرپیش مسئلہ حل کیاجائے تاکہ مقامی طلباء زیورتعلیم سے محروم نہ رہ سکیں۔ جس پر سب سے پہلے حق یہاں کے مقامی طلباء کابنتاہے ۔جبکہ گاؤں میں امن وآمان کی بحالی کیلئے یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ گاؤں کے حدود میں کوئی بھی اجنبی شخص جوکہ ملکی ہویاغیرملکی کسی قسم کی خرید وفروخت نہیں کریگاجس پر مکمل پابندی لگانے کیلئے مسجدوں میں اعلان کیئے جائینگے جس کی روسے عوام میں بچوں کی اغوائیگی کااندیشہ اوران سے پیداہونے والے بے چینی ختم ہو۔انہوں نے کہاکہ عیدقرباں کیلئے علاقے میں لائے گئے جانوروں اور انکے بیوپاروں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ کانگووائرس کی تصدیق ہونے پر متعلقہ اداروں کو آگاہ کریں تاکہ ممبران بروقت اداروں کی مددسے ان پر حفاظتی سپرے اور دیگر اقدامات اٹھائیں ۔جبکہ گاؤں کی حدودات میں غیرملکیوں اور اجنبی مردوخواتین کاروباریوں اور بھکاریوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہے ہر شہری کافرض ہے کہ انکے سدباب کیلئے اپناکردار اداکریں ہر کسی بھی ناخوشگوارحالات پیش آنے پر منتخب ممبران اور مسائل کے حل کیلئے بنائے گئے کمیٹی سربراہان وممبران سے رابطہ رکھیں تاکہ وہ اس میں اپنا کردار اداکرسکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...