سخاکوٹ ،یونین کونسلوں کی سطح پر مشاورتی اجلاس کا آغاز

سخاکوٹ ،یونین کونسلوں کی سطح پر مشاورتی اجلاس کا آغاز

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ نے اندرونی رنجشوں کے خاتمے کے لئے یونین کونسلوں کے سطع پر مشاورتی میٹنگز شروع کردئیے ۔ عام انتخابات کے لئے تیاریوں سمیت مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے رنجشیں بالائے طاق رکھ کرپارٹی کے مضبوطی کے لئے جدوجہد کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ اس سلسلے میں ممبر ضلع کونسل ملاکنڈ اورپی ٹی آئی کے ضلعی رہنماء حاجی پیر مصور خان غازی کی قیادت میں سابق ضلعی و تحصیل عہدیداروں اور سرکردہ کارکنوں نے 28یونین کونسلوں کے سطع پر میٹنگز کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور عمران خان کا پیغام کارکنوں اور گھر گھر پہنچانے کے لئے خصوصی مہم شروع کی ہے ۔ اس موقع پر سابق ضلعی سینئر نائب صدر محمد رسول خان ، یوتھ ونگ کے ضلعی صدر محب اﷲ خان یوسفزئی ، تحصیل جنرل سیکرٹری سلیمان خان ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ولایت خان باچہ ، انصاف ٹائیگر فورس کے پیر بشیر احمد ، ضلعی ایگزیکٹیو کونسل کے ممبر رحیم داد خان ، تحصیل نائب صدر حاجی محمد عمران ، یونین کونسل مہردے کے صدر و جنرل کونسلر اعتبار خان ، حمید اﷲ خان ، ارشاد علی خان ، حاجی مجیب الرحمان ، اقبال خان ، جنرل کونسلر مشتاق خان اور تحصیل کونسل کے سابق اُمیدوار عنایت الرحمان بھی موجود تھیں ۔ پیر مصور خان غازی کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام یونین کونسلوں میں کارکنوں سے مشاورتی میٹنگز ہونگے اور تمام کارکنوں اور سابق عہدیداروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائیگا اور مل کر چیلنجز کا مقابلہ کرینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر