اسلام آباد کی مویشی منڈی میں ’’ اوباما اور مشعل‘‘ نام کے بیل اور گائے کی دھوم

اسلام آباد کی مویشی منڈی میں ’’ اوباما اور مشعل‘‘ نام کے بیل اور گائے کی ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی مویشی منڈی میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب لوگوں کو پتہ چلا کہ اس منڈی میں باراک اوباما اور مشعل اوباما بھی موجود ہیں۔جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مویشی منڈی میں ایک بیوپاری نے اپنی دیو ہیکل گائیوں کی جوڑی کو باراک اوباما اور مشعل اوباما کا نام دیا ہے۔ سیاہ رنگ کی یہ جوڑی اس وقت تمام لوگوں کی نگاہوں کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس جوڑے کی مالک نے 16لاکھ روپے ڈیمانڈ رکھی ہے جبکہ اس جوڑی کی اب تک دس لاکھ روپے قیمت لگ چکی ہے لیکن مالک کا کہنا ہے کہ وہ سولہ لاکھ سے کم نہیں لے گا۔اس وقتے مارکیٹ میں جو بھی آتا ہے وہ سب سے پہلے اس جوڑی کو دیکھتا ہے۔یہاں آنے والا ہر شخص اس جوڑی کے ساتھ سلفیاں بنواتا ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی جانوروں کی خرید کا کام زورو شور سے جاری ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...