نوشہرہ، پی ٹی سی فنڈز میں خردبرد کیخلاف بلدیاتی نمائندے سراپا احتجاج

نوشہرہ، پی ٹی سی فنڈز میں خردبرد کیخلاف بلدیاتی نمائندے سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ خویشگی یونین کونسل ویلیج کونسل کے ناظمین اور بلدیاتی نمائندے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سعادت آبادکے پی ٹی سی فنڈزمیں خرد برد اور بلد یاتی نمائندوں کو فنڈز سے متعلق تفصیلات نہ دینے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے سکول کی پرنسپل اور انتظامیہ اوچھے ہھتکنڈے استعمال کرنے کے علاوں ہمیں مارنے اور بے عزتی کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں ایک طرف حکومت ہمیں با اختیار بنانے کی دعوے کررہی ہے جبکہ دوسری جانب مقامی سرکاری محکمے ہمیں تسلیم کرتے نہیں حکومت بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کو تحفظ فراہم کرکے اپنے ہی دستور و قانون کا دفاع کریں ان خیالات کا اظہار ناظم فضل خان نائب ناظم ڈاکٹررحمت گل ،جنت گل ،شہزادخان، عرفان خان عثمان ،انعام اللہ خٹک نے محکمہ تعلیم (زنانہ)کے دفتر کے سامنے احتجاج کے بعد میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سعادت آباد خویشکی پایان کی پرنسپل مس زاہدہ نے پی ٹی سی فنڈز کو شیرمادر سمجھ کر منتخب بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز بارے معلومات نہیں دے رہی الٹا پرنسپل اور کلرک پی ٹی سی فنڈز کے بارے میں آخر معلومات فراہم کیوں نہیں کررہے ہیں کیونکہ میں بلحاظ عہدہ اور بحثیت ناظم میں خود بھی پی ٹی سی کا ممبر ہوں اور پی ٹی سی کمیٹی کے ممبر کے حثیت سے پرنسپل پی ٹی سی فنڈز کے بارے میں آگاہی دینامیرا حق ہے اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کئی بار ڈی او ایجوکشن زنانہ کوشکایت کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم صوبائی حکومت اور وزارت تعلیم خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی پرنسپل مس زاہدہ کو اس بات کی پابند کریں کہ وہ علاقے کے منتخب نمائندوں کو سکول کے فنڈزکے بارے میں معلومات فراہم کیا کریں اگرہمارے پاس اختیارات نہیں ہے تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت اپنے ہی دستور و قانون کے دفاع میں ناکام ہوگئی ہے اگر منتخب بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ گرلزہائی سکول کی پرنسپل کا رویہ ایسا ہی رہا تو ہم اسی پرنسپل کے خلاف سڑکوں پر نکل کر دمادم مست قلندر پر مجبور ہوجائیں گئے جسکی تمام تر زمہ داری صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم زنانہ نوشہرہ پرعائدہوگی