یوگا اورآکوپنکچرسے پرانا درد ختم کیا جاسکتا ہے، امریکی ادارہ صحت

یوگا اورآکوپنکچرسے پرانا درد ختم کیا جاسکتا ہے، امریکی ادارہ صحت
یوگا اورآکوپنکچرسے پرانا درد ختم کیا جاسکتا ہے، امریکی ادارہ صحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میری لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ امریکا کے ماہرین نے طویل تحقیق کے بعد پہلی بار یہ اعتراف کیا ہے کہ آکوپنکچراور یوگا سے پرانے اور طویل مدتی درد سے چھٹکارا پانے میں واقعی بہت مدد ملتی ہے۔علاج کے روایتی یا غیر متبادل طریقوں کو جدید طبّی سائنس میں اکثر شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ ان کی افادیت کسی باضابطہ سائنسی تحقیق سے ثابت شدہ نہیں۔ اس کے باوجود، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا میں آج بھی 60 فیصد سے زائد لوگ روایتی یا متبادل طریقہ علاج سے مستفید ہورہے ہیں۔ امریکی آبادی میں 30 فیصد بالغ افراد اور 12 فیصد بچے کسی نہ کسی صورت متبادل طریقوں سے اپنا علاج کرواتے ہیں۔ریسرچ جرنل ’’میو کلینک پروسیڈنگز‘‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے ’’نیشنل سینٹر فار کمپلیمنٹری اینڈ انٹیگریٹیو ہیلتھ‘‘ (NCCIH) میں سائنسدانوں نے گزشتہ 50 سال کے دوران کی گئی ایسی 150 طبّی آزمائشوں اور ان سے حاصل شدہ نتائج کا جائزہ لیا جن میں دوائیں استعمال کیے بغیر درد ختم کرنے کی مختلف تدابیر کا مطالعہ کیا گیا تھا اور ان میں یوگا اور آکوپنکچر بھی شامل تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -