شانگلہ جمعیت علماء اسلام کے تحصیل اور ضلعی عہدیداران کا اجلاس

شانگلہ جمعیت علماء اسلام کے تحصیل اور ضلعی عہدیداران کا اجلاس

الپوری(ڈسڑ کٹ رپورٹر)شانگلہ جمعیت علماء اسلام کے تحصیل اور ضلعی عہدیداران کا اجلاس ،22ستمبر کو بٹگرام میں مولانا فضل الرحمن کے جلسہ میں ضلع شانگلہ سے بھر پور قافلے شرکت کرے گی،انتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہے ،بٹگرام میں جمعیت کا جلسہ تاریخی اور بھر پور قوت کا مظاہرہ کرے گی،یہ جلسہ اسلامی انقلاب کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی،کارکن جلسہ کی کامیابی کیلئے تیاری تیز کریں،مولانا راحت حسین ودیگر کا اجلاس سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف)ضلع شانگلہ کا تحصیل اور ضلع عہدیداران کا اجلاس گزشتہ روزضلعی امیر سابق سنیٹرمولانا راحت حسین کے زیر صدارت الپوری میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں حاجی عزیز الرحمن،مولانا نذر محمد،میاں گل روخان،شیرعالم،محمدیارخان،مولانا فضل الرحمن،ڈاکٹر عابد پورن،مولانا محمد اسلام ،مولانا سربازخان،مولانا عبیدالرحمن،مولانا شیرمحمد،قاری ذاکراللہ،مولانا سیدبہادر،مولانا نصیب زادہ، تحصیل الپوری اورپورن کے امراء اور دیگر مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 22ستمبر جمعرات کو بٹگرام میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے جلسے میں ضلع شانگلہ سے بھر پور لوگوں کے قافلے کے شکل میں بھر پور شرکت کرے گی،اجلاس میں 2017کو صد سالہ یوم تاسیس ،علماء کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے بھی بحث ہوئی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 2017کو صد سالہ یوم تاسیس ، جمعیت علماء کانفرنس امت مسلمہ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر