نیو یارک،خوش گوار نیند یادداشت کو بہتر بناتی ہے، تحقیق
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ماہرین نے یونیورسٹی طلباء کے ایک گروپ پر نیند کے حوالے سے تحقیق کی۔ طلباء کے جس گروپ نے رات بھر پر سکون نیند لی انھوں نے امتحان میں بہتر نتائج کا مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب نیند کی کمی کا شکار طلباء نے نہ صرف امتحانات میں اوسط کارکردگی دکھائی بلکہ روز مرہ کے کاموں میں بھی ان کا رویہ چر چڑا رہا۔ ماہرین کے مطابق اچھی نیند خوش گوار ور صحت مند زندگی کی ضامن ہے۔