مہمند ایجنسی ،درجنوں افراد کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

مہمند ایجنسی ،درجنوں افراد کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان)مہمند ایجنسی، سرحدی دیہات لخکر کلی میں تحریک انصاف کا شمولیتی اجتماع۔ جنگ سے متاثرہ علاقے میں معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے پاک افغان گرسل تجارتی روٹ کھولا جائے۔ ہنگامی طور پر تعلیمی ادارے اور مراکز صحت قائم کر کے فعال بنائے جائے۔ عوامی سہولت کیلئے خویزئی بائیزئی نادرا سنٹر کھولنا ناگزیر ہے۔ مقررین کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی پاک افغان سرحدی دیہات بائیزئی سب ڈویژن لخکر کلی میں گزشتہ روز تحریک انصاف مہمند ایجنسی کا ایک شمولیتی اجتماع منعقد ہوا۔ جس میں یاسین خان، ممتاز خان، ظریف خان، محمد وزیر ، محمد رحیم، جنت گل اور دیگر مقامی لوگوں نے اپنے خاندانوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور فاٹا اصلاحات کے حوالے سے پارٹی پالیسی کی مکمل تائید اور حمایت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی مہمند ایجنسی کے صدر ساجد خان مہمند، پی ٹی آئی یوتھ ونگ فاٹا صدر ملک نوید احمد، کمین اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہمند ایجنسی میں سب سے زیادہ پسماندہ اور جنگ سے متاثرہ بائیزئی سب ڈویژن میں ہنگامی طور پر سکول اور ہسپتال بنائے جائے اور متاثرہ بلڈنگز کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔ کیونکہ تعلیم و صحت کی کمی کی وجہ سے لوگ یہاں پر رہنے کو ترجیح نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی کی معاشی بحران اور غربت پر قابو پانے کیلئے جلد از جلد پاک افغان گرسل تجارتی روٹ کو کھول دیا جائے۔ تاکہ مقامی تجارت کو فروغ ملے۔ انہوں نے مقامی لوگوں کی شناختی کارڈ حصول میں مشکلات کے خاتمے کیلئے بائیزئی سب ڈویژن میں نادرا سنٹر کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر