شیخوپورہ میں قربانی کے جانوروں کے درمیان کیٹ واک کا اہتمام

شیخوپورہ میں قربانی کے جانوروں کے درمیان کیٹ واک کا اہتمام
شیخوپورہ میں قربانی کے جانوروں کے درمیان کیٹ واک کا اہتمام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخوپورہ ماڈل کیٹل منڈی میں قربانی کے جانوروں کی کیٹ واک کا اہتمام کیا گیا جس میں بلو شیخوپوریا اور گلو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جو بلو نے جیت لیا ، لاہور ڈویڑن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شیخوپورہ کی مویشی منڈی میں جانوروں کا مقابلہ حسن ہوا۔ مقابلے میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے پچاس جانور اپنے مالکان کے ہمراہ شریک ہوئے ، بلو شیخوپوریا اور گلو نامی بیلوں کی جوڑی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جو بلو شیخوپوریا نے جیت لیا۔ بلو اپنی خوبصورتی ، وزن اور قد کاٹھ کے لحاظ سے عوام کی توجہ مرکز بنا رہا ، مقابلے میں شریک جانوروں نے ریمپ پر اپنے مالکان کے ہمراہ خوبصورت کیٹ واک بھی کی اور حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔

مزید : صفحہ آخر