شیر گڑھ ،درجنوں خاندانوں کا عمران شہید گروپ میں شمولیت کا اعلان

شیر گڑھ ،درجنوں خاندانوں کا عمران شہید گروپ میں شمولیت کا اعلان

شیرگڑھ(نامہ نگار)یونین کونسل مدے بابا میں پیپلز پارٹی کو شدید دھچکا الفلاح کالونی کے درجنوں خاندان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر عمران شہید گروپ میں شامل ہوگئے اور عمران شہید گروپ کے لئے ہر قسم قربانی کا عزم کیا ایم پی جمشید خان مہمند نے نئے شامل ہونے والوں کو ٹوپیاں پہنائی اور ان کے گھروں پر جھنڈے لہرادئیے اس موقع پر ان کے ساتھ ضلعی کونسلر فرخ سیر ایڈوکیٹ،میاں عبد الر حمان ،حمید صافی،ثاقب خان اور پرسنل سیکرٹری حضرت ولی مہمند بھی موجود تھے اس موقع پرحا جی سرفراز،فضل قدوس،سیف الرحمان،عمران،علی رحمان،قدر گل،جمیل،خائستہ رحمان،میاں کریم،محمود،حبیب الرحمان،ظاہر شاہ ،شاہ گل اور یاسر خان ساکنان الفلاح کالونی پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر عمران شہید گروپ میں شامل ہوگئے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ الیکشن میں عمران شہید گروپ کو ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ایم پی جمشید خان مہمند نے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں کار کردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں اور ایسے امیدوار کو کامیاب کرائے جو عوام کی خدمت کرسکے

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...