پی آئی اے کی پروازوں میں گلیکسی نوٹ 7 کے استعمال اوررکھنے پرپابندی عائد

پی آئی اے کی پروازوں میں گلیکسی نوٹ 7 کے استعمال اوررکھنے پرپابندی عائد
پی آئی اے کی پروازوں میں گلیکسی نوٹ 7 کے استعمال اوررکھنے پرپابندی عائد

کراچی(آن لائن)قومی ایئرلائن نے دوران پرواز مسافروں پر سام سنگ گیلکسی نوٹ 7 کے استعمال یا سامان میں رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اندرون ملک اوربین الاقوامی پروازوں کے مسافراپنے ہمراہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 نہ لائیں، مسافردوران پروازاس ماڈل کے سمارٹ فون اپنے سامان میں بھی نہ رکھیں۔پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 پر پابندی اس میں موجود تیکنیکی خامی کی بدولت عائد کی گئی ہے کیونکہ مسافروں کی حفاظت کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ چند روزقبل ہی سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 7 متعارف کرایا تھا تاہم دنیا کے کئی ممالک میں یہ شکایات موصول ہوئی کہ گلیکسی نوٹ 7 کی بیٹری چارجنگ کے دوران پھٹ جاتی ہے، اسی خامی کی وجہ سے کمپنی نے دنیا بھرسے اس ماڈل کے سمارٹ فون واپس منگوا لیے ہیں.

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...