تیمرگرہ ،جمعیت علماء اسلام کے راہنماکے قتل کا ڈراپ سین ،بیٹا قاتل نکلا

تیمرگرہ ،جمعیت علماء اسلام کے راہنماکے قتل کا ڈراپ سین ،بیٹا قاتل نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ( بیو رو رپور ٹ)ایک ماہ قبل قتل کئے جانے والے جمعیت علماء اسلام کے راہنماکے قتل کا ڈراپ سین ،بیٹا قاتل نکلا ، پو لیس نے ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا ۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل تیمرگرہ ہدایت اللہ شاہ نے اپنے دفتر میں میڈیا کو بتایا کہ ایک ماہ قبل جمعیت علماء اسلام ف کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری سید شاہ علی خان سکنہ املوک درہ تالاش کو رات کے وقت گھر کے اندر قتل کیا گیاتھااورپھر ملزم فرمان اللہ نے تالاش پولیس کو رپورٹ کی کہ ان کا والد کسی نے قتل کیا ہے ملزم کی رپورٹ پرتالاش پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھالیکن پولیس کو شک پڑ گیا تھا کہ مقتول کے قتل میں گھر کے افراد ملوث ہوسکتے ہیں ۔ڈی ایس پی ہدایت اللہ شاہ نے بتایا کہ مقتول کے بیٹے فرمان اللہ کو حراست میں لیکر ان سے تفتیش شروع کی گئی اور ملزم کی نشاندہی پرواردات میں استعمال ہونے والا کلاشنکوف بھی برآمد ہوا، ڈی ایس پی ہدایت اللہ شاہ کے مطابق ملزم فرمان اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی والد کیساتھ گھریلو ناچاقی تھی او بعض معاملات پر والد سے بہت تنگ آچکا تھا اور والد کے قتل کے سوا کوئی اور چارہ نہیں تھا اور شب وقوعہ کو اپنے والد کا کلاشنکوف اس کے چار پائی سے اٹھا کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے قتل کیا ۔پولیس کے مطابق مقتول سید شاہ علی خان کو اٹھارہ گولیاں لگی تھی ۔پولیس نے مقتول کے بیٹے کی رپورٹ پر فرمان اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے ۔۔۔