بٹ خیلہ ،گاڑی الٹنے سے نوجوان جاں بحق ،4 زخمی

بٹ خیلہ ،گاڑی الٹنے سے نوجوان جاں بحق ،4 زخمی

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ جالہ وانان میں سوزوکی گاڑی الٹنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ چارافراد زخمی مالاکنڈلیویز فورس تھانہ الاڈھنڈنے ڈرائیورکوگرفتارکرکے گاڑی کوقبضے میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مالاکنڈایجنسی کے صدرمقام بٹ خیلہ گاؤں جالاوانان میں ایک این سی پی سوزوکی گاڑی جوڈرائیورخادم شاہ ولدنادرخان سکنہ اپردیرچلارہاتھاگاڑی الٹنے سے گاڑی میں سوارنوجوان صفدرخان ولدبہادرخان محلہ مدے خیل بٹ خیلہ جاں بحق جبکہ چارافرادمعمولی زخمی ہوگئے مالاکنڈلیویزفورس تھانہ الاڈھنڈنے گاڑی کوقبضے میں لیکرمذکورہ ڈرائیورکوگرفتارکرلیاذرائع کے مطابق ہسپتال میں مریضوں کوبروقت علاج معالجہ فراہم نہیں کیاگیاجس پرعلاقے کے عوامی حلقوں نے شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے کامطالبہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر