مہمند ایجنسی، تحصیل امبار کے قاتلانہ حملے کا زخمی ملک محمد خان چل بسا

مہمند ایجنسی، تحصیل امبار کے قاتلانہ حملے کا زخمی ملک محمد خان چل بسا

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان)مہمند ایجنسی، تحصیل امبار کے قاتلانہ حملے کا زخمی ملک محمد خان چل بسا۔ گزشتہ ہفتے اجرتی قاتلوں نے بازار میں گولیاں ماری تھی۔ ایک قاتل کو لوگوں نے موقعہ پر ہلاک کر دیا تھا۔ ایک گرفتار ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل امبار کے دراوو بازار میں گزشتہ ہفتے اجرتی قاتلوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا ملک محمد خان موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ انہیں اپنے آبائی گاؤں میں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ قاتلانہ حملے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے فرار ہوتے ہوئے قاتلوں کا پیچھا کیا تھا۔ اور خاصہ دار و لیویز فورس کی مدد سے ایک قاتل موقعہ پر ہلاک ہوگیا تھا۔ جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر