نوجوان کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں، شازیہ اور نگزیب

نوجوان کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں، شازیہ اور نگزیب

نوشہرہ(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل کی رکن شازیہ اورنگزیب اور ضلع نوشہرہ کے سیکرٹری اطلاعات ائجینر حامد علی خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتا ہے اور وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرتاجس ملک کے نوجوانوں کیلئے تعمیری سوچ نہ کی گئی ہوآج کے نوجوانوں کے لئے سپورٹس سرگرمیاں اتنی ضروری ہے جتنی پودوں کے لئے پانی اور اسی کھیل کھود سے ہی دہشتگردی کا خاتمہ بھی ممکن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقہ خویشگی باباجی کلے میں کامران الیوناور توصیف الیون کے درمیان کرکٹ کے فائنل میچ میں بطور مھمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تپہ خویشگی کے صدر فیری خان جمال خٹک ،نورعالم ایڈووکیٹ ، دوست محمد ،ملک جانس خان ،عبدالصمدخان، مہرعلیشاہ، ارشدبھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے ووٹ نوجوانوں سے لئے اور نوجوانوں کے لئے کچھ بھی نہیں کیا بلکہ نوجوانوں کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے قوم تبدیلی کے دعویداروں کے اصل چہرے پہچان چکے ہیں آئندہ انتخابات میں اس صوبے کے عوام عمران خان اور اُس کے ساتھیوں کو عبرتناک شکست سے دو چار کرکے یہ فیصلہ دیگی کہ اس صوبے پر حکمرانی کا حق صرف اور صرف عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں کو ہے ،

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...