فاٹا کے مستقبل کے فیصلوں سے پہلے فاٹا کے عوام کی رائے کا احترام ضروری ہے، پیر نورالحق قادری

فاٹا کے مستقبل کے فیصلوں سے پہلے فاٹا کے عوام کی رائے کا احترام ضروری ہے، پیر ...

پشاور( پاکستان نیوز)فاٹا کے مستقبل کے فیصلوں سے پہلے فاٹا کے عوام کی رائے کا احترام ضروری ہے ،سیاسی فیصلوں میں جلد بازی سے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سا بق وفاقی وزیرو چئیر مین قو می سیرت کو نسل پاکستان پیر محمد نور الحق قادری نے پشاور میں فاٹا گرینڈ جر گہ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ ہماری سیاسی حکومت اور بیورو کریسی کا عجیب رویہ ہے کہ عوامی فیصلے ڈرائنگ رومز میں کر نے کی کو شش کر تے ہیں ۔جنہیں قوم قبول نہیں کر تی اور ان فیصلوں کے نتائج خطر ناک ہو تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیا سی پوائنٹس کور کر نے کیلئے فاٹا کے لا کھوں قبائل کی قسمت کو داؤ پر نہ لگایا جا ئے اور FCRسمیت صو بے میں فاٹا کی شمو لیت جیسے ضروری فیصلوں میں عوامی رائے معلوم کر نے کیلئے فاٹا میں فی الفور ریفرنڈم کر وایا جائے تا کہ انصاف کے تقا ضے پو رے ہوں ۔اور اگر فاٹا کے عوام صو بے میں شمو لیت کے حق میں ووٹ دے تو انہیں سیاسی اور معاشی پیکج دے کر ان کی محرومی کا ازالہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے نام پر جو سیاسی ڈرامہ بازی شروع کی گئی ہے اس سے فاٹا کی عوام نہ صرف لا علم ہے بلکہ لا تعلق بھی ہے اس لئے کہ ان فیصلوں میں عوام کی رائے کو کو ئی اہمیت نہیں دی گئی جس سے بجائے اصلاح کے بگاڑ پیدا ہو گا ۔انہوں نے کہا ان اصلاحات سے کہیں ضروری فاٹا کی زبوں حالی کا خاتمہ اور DDPsکی با عزت واپسی جیسے سلگتے مسائل ہیں ۔ جن کا حل کیا جا نا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مو جودہ مسلم لیگی حکومت نے پہلی بار فاٹا کی عوام کی رائے کو بری طرح نظر انداز کیا ہے ۔فاٹا کے چند نا عاقبت اندیش پارلیمنٹیرین بھی حکو مت کے ساتھ اس گناہ میں شریک ہیں انہوں نے کہا کہ تمام قبائل ملکی نظر یاتی اور جغرافیائی سرحدات کے بلا معاوضہ محافظ ہیں جن کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا نا ضروری ہے ۔پیر محمد نور الحق قادری نے کہا کہ اگر عید الاضحی کے فوراً برد فاٹا گرینڈ جر گے کے مطالبات پر غور کیلئے حکومت نے اقدامات نہ اٹھائے تو پھر ہم عوامی قوت (سٹریٹ پاور)کے استعمال کر نے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ہمارا احتجاج حقوق کے حصول کیلئے عوامی مقامات سئے پارلیمان تک جاری رہے گا ۔گرینڈ جر گہ کے تمام شرکاء نے فاٹا کی عوام کیلئے جر گے کے راہنماؤں کے فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے ہر قسم قر بانی دینے کا اعا دہ کیا ۔گرینڈ جر گہ سے ملک صلاح الدین آفریدی ،ملک وارث خان آفریدی ،ملک عبدالرازاق آفریدی، ملک خالد خان آفریدی ،ملک فیض اللہ جان ، ملک اسماعیل آفریدی ، ملک اسرار آفریدی ، ملک ظاہر شاہ آفریدی ، ملک داؤد خان آفریدی، ملک زر مت شاہ شینواری ، ملک نقاب شاہ خان ، ملک عبدالمنان ملا گوری ، ملک فضل مولا ملا گوری ، ملک سردار اعظم آفریدی ، حاجی احسان اللہ جنیدی، حاجی اسلام الدین آفریدی نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...