سعوی عرب میں عیدالاضحی آج ،پاکستان میں کل منائی جائے گی

سعوی عرب میں عیدالاضحی آج ،پاکستان میں کل منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض/اسلام آباد(اے این این )سعوی عرب میں عیدالاضحی (آج)پیرجبکہ پاکستان میں (کل)منگل کومنائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت دیگرعرب اورخلیجی ممالک میں عیدالاضحی (آج) منائی جائے گی جبکہ پاکستا ن سمیت دیگرایشیائی ممالک میں عیدلاضحی (کل)منگل کومنائی جائے گی۔ ادھر عیدالاضحی قریب آتے ہی ملک بھرمیں مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری میں تیزی آگئی ہے اورلوگ اپنی پسندکے جانورخریدرہے ہیں ۔حکومت نے کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے بچنے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظات کئے ہیں۔