گورنر و وزیراعلیٰ سندھ کی صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری‘ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

گورنر و وزیراعلیٰ سندھ کی صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری‘ پھول ...

کراچی (آئی ا ین پی) گورنر و وزیراعلیٰ سندھ کی صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری‘ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی‘ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے اصولوں پر عمل ہے‘ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کریں گے‘ قائد اعظم کے رہنما اصول پرچلیں گے۔ اتوار کو بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 68 ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر وزیراعلیٰ سندھ کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پہنچے،جہاں پر انہوں نے کابینہ اراکین کے ساتھ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا استقبال کیا۔ گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ قائد اعظم نے ہمیں یہ پیارا ملک دیا ہے اور عہد کرنے آئے ہیں کہ ان کے اصول پرچلیں۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہاں آئے ہیں اور قوم بھول نہیں سکتی جس طرح قائد اعظم نے محنت کی اور یہ ملک دیا

مزید : پشاورصفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...