پشاور،ن لیگ کارکنوں کا کے پی کے اسمبلی پر دھاوا، گیٹ پر پارٹی پرچم نصب

پشاور،ن لیگ کارکنوں کا کے پی کے اسمبلی پر دھاوا، گیٹ پر پارٹی پرچم نصب

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے خیبر پی کے اسمبلی پر دھاوا بول دیا اور اسمبلی کے گیٹ پر پارٹی پرچم نصب کر دیئے۔نیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ کے کچھ کارکن خیبر پی کے اسمبلی کے دروازے پر آئی اور وہاں قبضہ کرنے کے بعد اپنی پارٹی کے جھنڈے لگا دیئے۔اس دوران کارکنوں نے کہا کہ اگر رائیونڈ مارچ کیا گیا تو ہم بنی گالہ کا گھیراو کریں گے۔ عمران خان ہوش کے ناخن لیں اور سیاست میں تشدد کا عنصر نہ آنے دیں۔واضح رہے کہ وزیر مملکت عابد شیرعلی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہم اس مارچ کے جواب میں اپنے کارکنوں کو کھلی چھٹی دیں گے کہ وہ جو چاہے کر سکتے ہیں۔ان کے اپنے جذبات ہیں ہم کسی کو روک نہیں سکتے۔

مزید : پشاورصفحہ اول