ڈیرہ ،دھماکے سے ماں 4 بچوں سمیت زخمی

ڈیرہ ،دھماکے سے ماں 4 بچوں سمیت زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پرانا گرہ خان میں زور دار دھماکے کے دوران ماں سمیت چار بچے زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال داخل کردیا گیا ، درابن پولیس نے واقعہ کی انکوائری شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن کی حدود میں علاقہ پرانا گرہ خان میں دس سالہ ذیشان گھر سے کھیل کود کیلئے باہرگیا جب واپس آیا تو اس کے ہاتھ میں پلاسٹک کے لفافہ میں لپٹی ہوئی کوئی چیز تھی جو وہ گھر لے آیا اس دوران ذیشان اپنے دیگر گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر اس گچھا نما چیز سے تار وغیرہ الگ کررہا تھا کہ وہ چیز اچانک دھاکے سے پھٹ گئی جس سے ذیشان ،اس کی 33سالہ ماں پروین بی بی ،اس کی سات سالہ بہن سونیا بی بی اور ڈیڈھ سالہ بہن شمائلہ بی بی زخمی ہوگئے جبکہ ان کا باپ اکرام ولد شیر زمان خوش قسمتی سے بچ گیا زخمیوں کو علاقہ کے لوگوں نے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا ۔جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔واقعہ کی اطلاع پر درابن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ ان کے ساتھ کسی کی کوئی دشمنی نہیں ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ اول