نائن الیون دہشتگردی گہری سوچی سمجھی سازشوں کا شاخسانہ تھی ،لیاقت بلوچ

نائن الیون دہشتگردی گہری سوچی سمجھی سازشوں کا شاخسانہ تھی ،لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ امریکہ میں پندرہ سال پہلے ٹوئین ٹاور اور پینٹاگون پر دہشتگردی ہولناک اور بڑا حادثہ تھا ، ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے ،پوری دنیا میں سخت احتجاج ہوا ،اس واقعہ نے دنیا بھر کے حالات میں جوہری تبدیلی پیدا کردی لیکن غیر جانبدارانہ تحقیقات منظر عام پر نہیں آئیں، امریکہ میں دہشتگردی اور تخریب کاری کے واقعات بڑی گہری سوچی سمجھی سازشوں کا شاخسانہ تھی ،پوری دنیا میں لاکھوں انسان موت کے گھاٹ اتر گئے ، عملاً پور ی دنیا میں مذاہب اور تہذیبوں کی کشمکش کی صورت میں غیر اعلانیہ عالمی جنگ مسلط ہو گئی ہے،اسلام اور عیسائیت کو ٹکرا دیا گیا ،صہیونی ، یہودی اور صہیونیت کو تحفظ مل گیاہے ۔ لاہور میں قائداعظم ؒ کی برسی اور نائن الیون کے دنیا پر اثرات کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ عالم اسلام اور مغربی دنیا کو صہیونی سازشوں کا جال توڑنا ہوگا۔
لیاقت بلوچ