ایرانی سیکورٹی فورسز کا پاکستانی سرحد کے قریب چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
تہران( اے این این ) ایرانی سیکورٹی فورسز نے پاکستان سے ملحقہ علاقے میں چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کادعویٰ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں حکام کے حوالے سے کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ مشرقی سرحد پر پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کی عسکریت پسندوں سے جھڑپ ہوئی جس میں جیش العدل نامی تنظیم کے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا۔