کپتان کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا، شیخ رشید کارائیونڈ مارچ میں شر کت کا اعلان
لاہور/اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے تحر یک انصاف کے ’’رائیونڈ مارچ ‘‘میں شر کت کا اعلان کرتے ہوئے کپتان کا اتحاد ی ہوں انکا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا ‘ ساری اپوزیشن بھی (ن) لیگ سے مل جائے تو رائے ونڈ مارچ نہیں روک سکتی ‘حکمرانوں نے اور اسحاق ڈار نے جب سچ بولا یہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا ‘اگر کوئی پیپلز پارٹی کوئی یہ یقین دہانی کرو ادیں نواز شریف کا احتساب ہو گا ،آصف زرداری کا نہیں ہو گا تو وہ کل احتجاجی تحریک کا حصہ ہوں گے ‘ میں اگر اسمبلی میں نہ بھی ہوا تو لال حویلی میں موجود ہوں گا ،اگر نواز شریف نہ ہوئے تو جیل میں ہوں گے ،قوم ان کے خلاف تیار بیٹھی ہے بس انجن لگنے کی دیر ہے۔ اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو اور اپنے ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ کوئی اور عمران خان کے رائے ونڈ میں شریک نہ بھی ہو مگر میں ضرور شر یک ہوں گا اور عمران خان کے ساتھ کندھے سے کند ھا ملا کر چلتا رہوں گا ۔
شیخ رشید