آمدنی اور ٹیکس کسی سے پوشیدہ نہیں ، حکومت جھوٹے الزامات لگانا بند کرے :عمران خان

آمدنی اور ٹیکس کسی سے پوشیدہ نہیں ، حکومت جھوٹے الزامات لگانا بند کرے :عمران ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میری آمدنی اور ٹیکس کے حوالے سے جان بوجھ کر جھوٹے الزام لگا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میری انکم اور ٹیکس پر پراپیگنڈا کر رہی ہے ،در حقیقت میں نے اپنی تمام انکم پر ٹیکس ادا کیا ہے جس میں زرعی آمدن بھی شامل ہے ،اس حوالے سے تفصیلات ٹیکس ریٹرن میں درج ہیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ بھی پوشیدہ نہیں ہے ،میں نے گزشتہ دو برسوں میں اپنی ذاتی بچت سے دو کروڑ روپے خرچ کیے جس کی تفصیلات پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر درج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے تمام مالی معاملات شفاف ہیں اور لوگوں کو ان کی تفصیلات دستیاب ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میں نے 4لاکھ77ہزار روپے زرعی آمدنی پر ٹیکس دیا اور 76ہزار دیگر آمدن پر ٹیکس ادا کیا ،یہ سب ٹیکس ریٹرن میں درج ہے ،مسلم لیگ ن جان بوجھ کر جھوٹ بول رہی ہے ۔خیبر پختونخواہ حکومت نے سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرکے اور میرٹ پر پیشہ ور مینجمنٹ کے ذریعے دکھا یا ہے کہ کس طرح عوامی اداروں کو نجکاری کے بغیر قابل عمل بناتے ہیں۔خیبر بنک نے پہلی مرتبہ اپنے شیئر ہولڈرز کو تین بلین روپے سے زائد کا منافع دیا ۔