حکو متی پالیسیوں سے پا کستان میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے،رانا تنویر

حکو متی پالیسیوں سے پا کستان میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے،رانا تنویر

شیخوپورہ(آن لائن ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کے با عث پا کستان میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے ملکی معیشت مستحکم ہو ئی ہے آج ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں جو کہ کا میاب اقتصادی پا لیسی کا منہ بو لتا ثبوت ہے شہروں اور دیہی علاقوں میں جتنے ترقیاتی کا م آج ہو رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ملک بھرمیں وفاقی حکومت توانائی بحران کے خاتمے کے لئے پاور پراجیکٹ لگا رہی ہے عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی و خوشحالی مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور ہے پا کستان کی ترقی اور خوشحالی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام نے حالیہ ضمنی انتخابات میں آئینہ دکھا دیا ہے خوشحالی اور ترقی کے سفر میں پوری قوم منتخب حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دھرنے اور احتجاج کی سیاست سے کسی کو ذاتی مفاد تو ہو گا مگر اس ملک وقوم کی کو ئی خدمت نہیں ہو گی عمران خاں کا طرز سیاست ان کو دن بدن تنہا کرتا جارہا ہے ان کے سیاسی کزن نے را ئیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر کے عمران خان کی امیدوں پر پا نی پھیر دیا ہے اب بھی وقت ہے کہ عمران خاں را ہ راست پر آجا ئیں اور پا رلیمنٹ کے اند رمثبت اورتعمیر ی کردار ادا کریں ورنہ عوام انہیں سیاست کے میدان سے اٹھا کر با ہر پھینک دینگے ملک میں افراتفری اور احتجاج کروانا بیرونی قوتو ں کا ایجنڈہ ہے عمران خاں دوسروں کا آلہ کار بننے کی کو شش نہ کریں پا کستان کو غیر مستحکم کرنا مودی سرکار کا ایجنڈا ہے اب قوم جان چکی ہے کہ کو ن کو ن مودی کا یار اور پاکستان کا وفادار ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز تحصیل فیروزوالہ کے علاقہ عمر پارک میں اوپن واٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ چو دھری محمد ایوب نت اور ایس ڈی او انوار حسین فرخ نے وفاقی وزیر کے منصوبے پر بریفنگ دی اور بتا یا کہ اس پر دو کروڑ روپے لا گت آئی ہے اس سے عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا ہو گا اپنے فارم ہاؤس مریدکے میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے رکن پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول کے ہمراہ میڈ یا کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ این اے 131اور این اے 132میں گزشتہ تین سالوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی کا م کروائے گئے ہیں اور آئندہ دو سالوں میں یہاں پر صحت ،تعلیم سمیت عوام کی فلاح سمیت فیروزوالہ، مریدکے اور شرقپور میں نئے سکولوں کی تعمیر کے علاوہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور لو گو ں پینے کے لئے صاف پا نی کی یقینی فراہمی کے نئے فلٹریشن پلانٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے لگائے جا ئینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں سڑکو ں کا جا ل بچھا رہی ہے اور نئے مو ٹرویز بنا نے کے ساتھ ساتھ صوبوں میں توانا ئی بحران کے مکمل خاتمے کے لئے بھی میگا پاور پراجیکٹ پر کام کررہی ہے جن کی تکمیل سے ملک سے لو ڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا اور صنعتیں بحال ہو نے سے ملکی معیشت کو مذید سنبھالہ ملے گا جس روز گار کے مواقع پیدا اور عوام خوشحال ہونگے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) 2018ء اور 2025ء میں بھی اقتدار میں ہو گی پا کستان کو دنیا کا ترقیافتہ اور با وقار ملک بنا نا ہماری قیادت کی اولین ترجیحی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...