فٹنس اور پرفارمنس برقرار،ٹیم کی خدمت کیلئے حاضر ہوں،سلمان بٹ

فٹنس اور پرفارمنس برقرار،ٹیم کی خدمت کیلئے حاضر ہوں،سلمان بٹ

ملتان(خصوصی رپورٹر)لاہور وائٹس کے سٹار بلے باز سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ فٹنس اور پرفارمنس برقرار ہے جب ٹیم کو ضرورت پڑے گی خدمات حاضر ہیں وہ گزشتہ روز ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ان ماننا تھا کہ جب سے کم بیک کیا ہے کہ فٹنس اور پرفارمنس عمدہ جارہی(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

ہے پورا فوکس مثبت کرکٹ کھیلنے پر ہے اسی وجہ سے رنز بھی ہورہے ہیں، سلیکٹر ز سب دیکھ رہے ہیں جب ان کو محسوس ہوگا کہ ٹیم کی ضرورت ہے تو ہم حاضر ہیں اس کیلئے تیاری بھی مکمل ہے ، سابق کپتان کا کہنا تھا کہ قومی ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹس جیسے ایونٹ سے پاکستا ن کا مثبت تاثر باہر جاتا ہے جس کی وجہ غیرملکی ٹیموں کے آنے کی راہ ہموار ہوگی ، پی ایس ایل کو پاکستان میں ہونا چاہیے خواہش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد ازجلد واپس آئے ،اور یہاں کے گراونڈ آباد ہوں ۔

سلمان بٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...