ملتان اسٹیڈیم،ٹرانسپورٹ داخلہ کیلئے جاری اسٹیکر سکیورٹی اہلکاروں نے اتار لئے

ملتان اسٹیڈیم،ٹرانسپورٹ داخلہ کیلئے جاری اسٹیکر سکیورٹی اہلکاروں نے اتار ...

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان اسٹیڈیم میں ٹرانسپورٹ کے داخلے کے لیے کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیے جانیوالے اسٹیکرسکیورٹی اہلکاروں نے زبردستی اُتار کر اپنی ٹرانسپورٹ کو لگا لیے اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ اسٹیڈیم کے اندر مختلف ڈیوٹیاں دینے والے محکموں کو وی آئی پی پارکنگ اسٹیکرجاری کیے تھے جس کی وجہ سے اسٹیڈیم میں داخل ہوسکتے تھے اسٹیڈیم کے اندر ڈیوٹی نہ لگنے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

والے پولیس والوں نے اپنے ساتھیوں کی مد د سے اسٹیڈیم کے اندر مختلف حصوں میں موجود پارکنگ اسٹیکر والی موٹرسائیکلوں اور کاروں سے بڑی تعداد میں پارکنگ اسٹیکر غائب کرکے اپنی موٹرسائیکلوں پر چسپا ں کرلیے ہیں جس کی وجہ سے ڈیوٹی نہ ہونے کے باوجود اسٹیڈیم میں اسٹیکر کی وجہ سے داخل ہورہے ہیں ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد اپنے عزیز واقار ب کو مفت میں مختلف انکلوژر میں بیٹھنے کے لیے ان اسٹیکر کا استعمال کررہے ہیں جبکہ اسٹیڈیم کے اندر ڈیوٹی دینے والے مختلف محکموں کو اسٹیکر نہ ہونے کی وجہ سے داخلے پر شدید پریشانی کا سامناکرناپڑ رہا ہے ان محکموں نے ڈی سی او ملتان اور آرپی او ملتان نے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ۔

سکیورٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر