سیاستدان اپنی لڑائیاں خود لڑیں ‘ اداروں کو سہولیات کی بھینٹ نہ چڑھائیں ‘ انجینئر اشفاق

سیاستدان اپنی لڑائیاں خود لڑیں ‘ اداروں کو سہولیات کی بھینٹ نہ چڑھائیں ‘ ...

ملتان (سٹی رپورٹر) اہلسنت والجماعت پنجاب کے صوبائی رہنماء انجینئر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ سیاستدان اپنے اقتدار کی کرسی کی خاطر پاک فوج ،سکیورٹی اداروں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹیں وہ اپنی لڑائی خود لڑیں،پاک فوج اور دیگر (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

ادارے اس وقت ملکی سالمیت اور امن کے لیے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے ساتھ جنگ میں مصروف ہیں ،انہوں نے کہاکہ پورا ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے ،ہم سب کو چاہیئے کہ ملک کو دہشت گردی جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے موجودہ حکومت اور پاک فوج سمیت قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کریں تاکہ ہمارا ملک دہشت گردی جیسی لعنت سے پا ک ہو سکے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے اس کا خاتمہ ضروری ہے ،انجینئر اشفاق احمد نے کہا کہپاک فوج اس وقت ملک میں دہشت گردوں کے ساتھ نبرد آزما ہے پاک فوج کو اپنے اپنے مقاصد کی خاطر استعمال کرنے کی کوشش کرنے کی بجائے انہیں اپنا کام کرنے دیا جائے ،سیاستدان اپنی لڑائیاں خود لڑیں ،پاک فوج اور دیگر اداروں کو سیاست کی بھنیٹ نہ چڑھائیں ،انجینئر اشفاق احمد نے گزشتہ روز کارکنوں سے گفگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے صوبہ پنجاب پاک رینجرز کو امن دشمنوں کو کچلنے کے لیے اختیارات ملنے کا خیر مقدم کرتے ہیں اوراہلسنت والجماعت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

انجینئر اشفاق

مزید : ملتان صفحہ آخر