اعزازی ٹکٹوں کی فروخت کرکٹ بورڈ کی تحقیقات مکمل

اعزازی ٹکٹوں کی فروخت کرکٹ بورڈ کی تحقیقات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خصوصی رپورٹر) قومی ٹوئنٹیکرکٹ ٹورنامنٹ میں اعزازی ٹکٹوں کی فروخت کے معاملے کرکٹ بورڈ نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں کرکٹ بورڈ کے زرائع کے مطابق اعزازی ٹکٹیں فروخت کرنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سکیورٹی ونگ نے تحقیقات میں کنٹنیر سے ٹکٹوں کی فروخت(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

کا طریقہ کا رکا معائنہ کیا اس حوالے سے وہاں موجود عملے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی جس پر معلوم ہوا کہ کرکٹ بورڈ کے ٹکٹ کنٹنیر کے ساتھ چند نامعلوم افراد نے مختلف زرائع سے حاصل کی جانیوالی اعزازی ٹکٹیں شائقین کو کرکٹ بورڈ کا اہلکار ظاہر کرکے فروخت کی جو قانون کے خلاف تھی جس پر کرکٹ بورڈ کی سکیورٹی ونگ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ایسے افراد کو اسٹیڈیم کی حدودسے فوری طور پر باہر نکال دیا کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے شائقین کو ہدایت جاری کی ہے کہ میچز کے لیے صرف کرکٹ بورڈ کے کنٹنیر سے فروخت ہونیوالی ٹکٹیں خریدیں تاکہ کسی قسم کوئی غلط تاثر نہ پیداہو کرکٹ بورڈ شائقین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہا ہے اگر کوئی غیر متعلقہ شخص کسی بھی قسم کی ٹکٹیں اسٹیڈیم کی حدود میں فروخت کرتا نظر آتا ہے اس حوالے سے فوری طور پر کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی ونگ کو آگاہ کیا جائے ۔