میجر راجہ عزیز بھٹی کا یوم شہادت آج منایا جائے گا
ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان)پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز پانے والے پاکستان آر می کے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا یوم شہادت آج12ستمبر کو ملک بھر میں عقیدت واحترام(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
کے ساتھ منایا جائے گا،میجر راجہ عزیزبھٹی شہید 12ستمبر 1965کو پاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ سینہ سپر ہوکر لڑتے ہوئے جام شہاد ت نوش کر گئے،میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا پاکستان مسلح افواج کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نواز اگیا،میجر راجہ عزیزبھٹی شہید کے یوم شہادت کے موقع پرمسلح افواج اور سول سوسائٹی کی طرف سے ان کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادریں چڑھاتے ہوئے انہیں کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔