سیمی فائنل سے آؤٹ ہونیکے باوجود اسلام آباد نے جیتنے کی ہیٹرک مکمل کرلی

سیمی فائنل سے آؤٹ ہونیکے باوجود اسلام آباد نے جیتنے کی ہیٹرک مکمل کرلی

ملتان (خصوصی رپورٹر)قومی ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل سے آوٹ ہونے کے باوجود اسلام آباد نے جیتنے کی ہیٹرک مکمل کرلی کراچی کو 18 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بہتر کرلی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے مرحلے کے آخری لیگ مقابلے میں (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

اسلام آباد نے 152رنز بنائے روحیل مجید نے 72کی اننگز کھیل کر فاتح ٹیم کو مضبوط پوزیشن پر لے آئے عابدعلی 31رنز بناسکے بلاول بھٹی ،اصغر اور سعید اجمل نے 2,2بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی کراچی بلیوز اننگز کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکا رہوگئی کپتان خالد لطیف صرف 1رنزپر ہی پویلین لوٹ گئے شاہ زیب حسن نے انفرادی کارکردگی کے ذریعے ٹیم کو کامیابی دلانے کی کوشش کی مگر 66پر بولڈ ہوگئے کراچی 152کے تعاقب میں 133رنز پر آوٹ ہوگئی فاتح ٹیم کی طرف سے عادل امین 3،زوہیب اور عرفان نے 2,2کھلاڑیوں کوآوٹ کیا میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز روحیل مجید نے حاصل کیا عید کے باعث سیمی فائنل اور فائنل سے قبل تین روز کا وقفہ دیاگیا ہے 15ستمبر سے ناک آوٹ میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونگے

ہیٹرک

 

مزید : ملتان صفحہ آخر