فٹنس اور پرفارمنس کے بغیر ٹیم میں جگہ بنانا ممکن نہیں ‘ خالد لطیف

فٹنس اور پرفارمنس کے بغیر ٹیم میں جگہ بنانا ممکن نہیں ‘ خالد لطیف

ملتان(خصوصی رپورٹر)انگلینڈمیں اپنی بیٹنگ کی دھاک بیٹھانے والے خالد لطیف کاکہنا ہے کہ کرکٹ دن بدن مشکل ہورہی ہے، فٹنس اور پرفارمنس کے بغیر ٹیم میں جگہ بنانا ممکن نہیں ، قومی ٹوئنٹی 20ایونٹ کے انعقاد سے کرکٹ کو فروغ ملے گا ، اور کرکٹرز کو اچھی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی گزشتہ روز ملتان سٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں کوشش کی میرٹ پربال کوکھیلوں، (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

پہلے سے مائنڈبنایا تھاکہ برق رفتاری سے کھیلنا ہے کوشش کرتا گیا اور سکور بنتا گیا ،انہوں نے کہا کہ کراچی کی ٹیم کوجوائن کرنے کا مقصد اس کا ردھم برقرار رکھنا ہے اس میچ میں تین چار تبدیلیا ں کیں ،تاکے نئے کھلاڑی کراچی کیلئے پرفارم کرسکیں ہم سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں ، بدقستمی سے آخری میچ میں پرفارم نہیں کرسکا میر ے کھیلنے سے ٹیم کامورال بلند ہوا ،خالدلطیف کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو ایسے ایونٹ کرانے چاہیں اس سے کرکٹر کو اچھی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملتا ہے ،اب کرکٹ مشکل ہوگئی اب جیت آسانی سے نہیں ملتی اس لئے سب کھلاڑیوں کو پرفارم کرنا پڑتا ہے چاہیے یہ ڈومسٹک کرکٹ ہو یا انٹرنیشنل سب کوپرفارمنس دینا ہوتی ہے ۔

خالد لطیف

مزید : ملتان صفحہ آخر