دھرنے والے ملک کی تعمیر و ترقی کو نقصان پہنچا رہے ہیں،ریاض حسین پیرزادہ

دھرنے والے ملک کی تعمیر و ترقی کو نقصان پہنچا رہے ہیں،ریاض حسین پیرزادہ

اوچ شریف(نمائندہ پاکستان) وفاقی وزیر کھیل و بین الصوبائی ہم آہنگی میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ، دھرنے والے ملک کی تعمیر و ترقی کو نقصان پہنچارہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مخدوم سید سلطان جہانیاں بخاری کی (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

رہائشی گاہ پر شیخ امین حسن سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اور بہت جلد ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا انہوں نے کہا کہ اوچ شریف اولیا ء کرام کی سرزمین ہے جہاں بزرگان دین نے علم کی شمع روشن کی اوچ شریف سے مسائل سے آگاہ کیااس موقع پر مخدوم سید سلطان جہانیاں بخاری اور سید اعجاز حسین جہانیا ں بخاری بھی موجود تھے۔

ریاض پیرزادہ

مزید : ملتان صفحہ آخر