پنجاب میں انتہا پسندی،سہولت کاروں کیخلاف آپریشن کا آغاز ہوچکا،افضل گل

پنجاب میں انتہا پسندی،سہولت کاروں کیخلاف آپریشن کا آغاز ہوچکا،افضل گل

حاصل پور(نامہ نگار) پنجاب اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین و ایم پی اے محمد افضل گل ، متوقع چیئرمین میاں اشفاق احمد رامے نے ریسکیو 1122 کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا وژن تعمیر و ترقی ہے میاں محمد نوازشریف ملک سے اندھیرے ختم کرنے کے لیئے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ مخالف طبقہ ذاتیات کی بجائے اپنے صوبے میں ترقی کر کے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

عوام کو دکھائیں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں انتہا پسندی سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کا آغاز ہو چکا ہے ۔اس موقع پر آصف جاوید ایڈووکیٹ ، اشفاق احمد بھٹی، چوہدری ساجد سلیم اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر