عوامی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں،افتخار نذیر

عوامی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں،افتخار نذیر

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان) رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر نے کہا کہ وہاڑی،جہلم کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی کامیابی عوام کا میاں برادرا ن پرمکمل اعتماد کا اظہار ہے عوامی مسائل کے حل اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں،ضمنی الیکشن میں عوام نے ایک بارپھر ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے،انہوں نے کہا کہ اپنے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

حلقہ میں تعلیم ،صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی،سوئی گیس و بجلی منصوبوں کی تکمیل کا مشن جاری ہے، عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرکے ان کا معیازندگی بلند کریں گے،انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ صادق آ باد ونواحی چکوک میں سوئی گیس،بجلی اورپینے کے صاف پانی کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں،جن کی بدولت عوام سوئی گیس،بجلی پینے کے صاف پانی کی نعمت سے مستفید ہوں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...