انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس نے محکمہ کے افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس نے محکمہ کے افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر ...

رحیم یارخان(بیورونیوز) آئی جی پنجاب پولیس نے صوبہ بھر کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سے ایڈیشنل آئی جی کے عہدے تک کے افسران سے محکمہ پولیس میں ملازمت سے قبل سے لے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کر اب تک کی تمام جائیدادوں، پلاٹوں، بیوی، بچوں، بھائیوں اور والدہ کے نام جائیدادوں ،بچوں کی تعداد اور ان کی تعلیم کی تفصیلات، موٹرسائیکلزاورگاڑیوں کی تعدادسمیت ٹیکس کی ادائیگی اور دیگر تفصیلات فوری طور پر طلب کر لی ہیں۔ اس سلسلہ میں تین صفحات پر مشتمل پرفارما جاری کر دیا گیا ہے جن میں تمام تر تفصیلات درج کرنا لازمی ہو گا جبکہ اثاثہ جات کی تفصیل میں غلط بیانی کی صورت میں متعلقہ پولیس افسرکو نوکری برخاست کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے مذکورہ عمل محکمہ پولیس میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کا خاتمہ ہے جنہوں نے ناجائز ذرائع سے قیمتی اثاثے بنا رکھے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر