قوم نے قائد کے اتحاد و اتفاق کا سبق فراموش کردیا،سعید منیس

قوم نے قائد کے اتحاد و اتفاق کا سبق فراموش کردیا،سعید منیس

وہاڑی،میلسی(بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر، نما ئندہ پاکستان)وہاڑی(بیورو رپورٹ+تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے رہنما رُکن قومی اسمبلی سعید منیس نے کہا ہم اس طرح ایک ترقی یا فتہ اور مثالی قوم بن سکتے ہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنا لو ہا منوا سکتے ہیں جب ہم بانی پا کستان قا ئد اعظم (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

محمد علی جناح ؒ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں اور اُن کے اقوال زریں اتحاد، یقین ، تنظیم ، دیانت کو زادِ راہ سمجھیں ، کسی بھی قومی شخصیت کی یا د گار منانے کا یہی طریقہ ہے کہ اُن کے فرمودا ت پر عمل کریں سعید خان منیس بانی پا کستان قا ئد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے سب سے پہلے اپنی قوم کو اتحاد و اتفاق کا سبق دیا لیکن ہم نے اُسے فرامو ش کردیا ۔دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی سعید احمد منیس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت ملک کی تمام طبقات کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے تاجر طبقہ کے ریلیف کیلئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے انقلابی اقدامات اٹھائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی سویٹ اینڈ بیکرز کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔میلسی میونسپل کمیٹی کے متوقع امیدوار چیئرمین توصیف احمد یوسفزئی نے کہا ہے کہ شہریوں کو معیاری فوڈ آئٹم فراہم کریں تا کہ انہیں وافر رزق حلال میسر ہو اس موقع پر عابد قریشی نے کہا کہ وہ معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے تقریب میں یوسی چیئرمین اجمل خان سگو، کونسلر راؤ اکبر علی خان، ملک خوشی محمد ، میاں فہیم اقبال قاضی، ریاض خان سولگی، اسلام الدین جیندوی، راؤ محمد ندیم حسین، خالد رسول ملک، صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر، سجاد احمد سعیدی، ابراراحمد شیخ، محمد طاہر عزیز، عمران خان بلوچ، شیخ جاوید اقبال سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر